تحت اللفظ کلام

6اکتوبر 2026 کوبزم سخن،شعبہ اردو زبان و ادب کے زیر اہتمام "تحت اللفظ کلام" مقابلے کا انعقاد ہوا ۔ جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ مقابلے کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ کلچرز پروفیسر ڈاکٹر جمیل اصغر جامی تھے جبکہ منصفین کے فرائض ڈاکٹر الیاس بابر اعوان، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ترجمہ اور ڈاکٹر ابو بکر صدیق لیکچرار،شعبہ اردو زبان و ادب نے سر انجام دیے۔ مقابلے کے اختتام پر کامیاب ہونے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ڈین فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ کلچرز نے طلبا و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور شعبے کی خدمات کو بھی سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر گروپ فوٹو لیا گیا یوں ایک کامیاب پروگرام کا اختتام ہوا ۔