بین الشعبہ جاتی ذولسانی تقریری مقابلہ(بسلسلہ جشن بہاراں)

شعبہ اردو زبان و ادب میں 23اپریل2025ء کوبین الشعبہ جاتی ذولسانی تقریری مقابلہ  بسلسلہ (جشنِ بہاراں) کا انعقاد کیا گیا۔ نمل کے مختلف شعبہ جات اور ریجنل کیمپسز  سےآئے ہوئے طلبہ نے شرکت کی ۔ صدارت ڈاکٹر عنبرین تبسم (صدر شعبہ اردو زبان و ادب) نے کی ۔ مہمان خصوصی میجر جنرل شاہد محمود کیانی(ہلال امتیاز ملٹری)(ر)، ریکٹر نمل تھے۔منصفین کرام میں ڈاکٹر بشریٰ پروین(ناموراستاد،محقق،سابق چیئر مین بزمِ سخن)،جناب سبوخ سید(معروف صحافی اینکر پرسن۔پی ٹی وی،نامورمقرر)،پروفیسرعمران عارف(استاد سرسید کالج،نامور مقرر،ایسوسی ایٹ پروفیسر)تھے۔ مقابلے میں مختلف شعبہ جات سے طلبہ نے شرکت کی ۔ پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں اسناد پیش کی گئیں