نمل کتاب میلہ:21تا24اپریل2025ء(جشنِ بہاراں)
|
شعبہ اردو زبا ن و ادب نے پانچ روزہ کتاب میلے کا انعقاد جشنِ بہاراں21 تا 24 اپریل 2025ء کیا ۔جس میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ناشرین نےکتابوں کے اسٹال لگائے۔کتاب میلے کامقصد طلبا میں مطالعے کے ذوق و شوق کی بیداری نیز اساتذہ و طلبا کوایک مرکز پر ہر نوع کی علمی، ادبی، تعلیمی، نصابی اورعمومی موضوعات پر مبنی کتب کی فراہمی تھا۔کتاب میلے کے مہمانِ خصوصی ریکٹر نمل ۔میجر جنرل شاہد محمود کیانی (ر)، ہلال امتیاز ملٹری نےپروگرام کا افتتاح کیا ،جڑواں شہروں کی دیگرجامعات سے اساتذہ کرام اورطلبا نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ کتاب میلے کے اختتام پر اسٹال لگانے والے ناشرین اورپبلشرز کونمل انتظامیہ کی جانب سے تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ |