بین الشعبہ جاتی مقابلہ بیت بازی(بسلسلہ جشنِ بہاراں)
|
نمل جشنِ بہاراں کے سلسلے میں منعقدہ میلے میں”بیت بازی “ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔بیرونی منصفین میں ڈاکٹرفاخرہ نورین(شاعر،اُستاد، مترجم،ادیب)، ڈاکٹر عمر ملک(شاعر،نیوز اینکر،محقق) اورڈاکٹر رخشندہ مرادنے بطورجج شرکت کی۔پروگرام کی صدارت جناب پروفیسر ڈاکٹر جمیل اصغر جامی نے کی۔مقابلے میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ شعبۂ اردو کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ |